لاہور(نیوز ڈیسک) ایل پی جی مہنگی ہوگئی، فی کلو قیمت میں اضافہ کر دیا گیا، 5روپے فی کلو اضافے سے نئی قیمت 105 روپے ہوگئی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 60 روپے، کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 230 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اچانک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔اس وقت ایل پی جی گیس کی سپلائی میں کمی آئی ہے جبکہ اس کی طلب زیادہ ہے، ایس باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 100 روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ اب ایک کلو ایل پی جی 100 کی بجائے105 روپے
فی کلوگرام کی قیمت میں دستیاب ہوگی۔ جبکہ کمرشل سلنڈر 4672 اور گھریلو سلنڈر 1239 روپے کا ہوگیا ہے۔گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 60 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 230 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں ایل پی جی کی روزانہ کی کھپت 3500 میٹرک ٹن ہے۔ تفتان بارڈر سے ایل پی جی کی سپلائی بند ہونے سے روزانہ 1200 میٹرک قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفتان بارڈر سے ایل پی جی کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے ہی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا تھا، جس کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت بھی 100 روپے سے زائد ہو چکی ہے۔