دی انجینئزر پاکستان کا پی ای سی انتخابات میں کسی گروپ کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ٹی ٹی ای: انجینئر اصغرحیات) دی انجینئرز پاکستان نے بغیر کسی اتحاد کے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا، دی انجینئرز پاکستان کے سیکرٹری جنرل ملک سلیم اللہ سعید نے کہا ہےکہ دی انجینئرز پاکستان کی کور کمیٹی نے الگ حیثیت میں اپنی شناخت برقرار رکھتے ہوئے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، دی انجینئز پاکستان کسی دوسرے گروپ کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی، بلکہ خودمختار حیثیت میں انتخابات میں اترے گی، انہوں نے کہا کہ گروپ چیئرمین جاوید سلیم قریشی کی قیادت میں انتخابی میدان میں اترے گا، انجینئر جاوید سلیم قریشی دی انجینئرز پاکستان کی طرف سے چیئرمین نے امیداوار ہونگے، دی انجینئرز پاکستان نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات میں  حصہ لینے کے حواہشمند انجینئرز سے درخواستیں طلب کرلی ہیں، دی انجینئرز پاکستان کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے والے انجینئرز سے ۷ جولائی شامل پانچ بجے تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں، دی انجینئرز پاکستان کی کور کمیٹی کے رکن عاطف سیال نے کہا ہے کہ کور کمیٹی الیکشن میں حصہ لینے والے انجینئرز کی درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد پینل تشکیل دے گی، دی انجینئرز پاکستان بھرپور انداز سے الیکشن میں حصہ لے گی اور پی ای سی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں