کیلی فورنیا : تاریخ میں پہلی مرتبہ چار عام شہریوں کو کئی روزہ سیاحت کے لیے تنہا خلا میں بھیج دیا گیا ہے۔ اسپیس ایکس نام کے اس پروگرام کا آغاز امریکی ارب پتی جیرڈ اساقمین نے کیا تھا۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اسپیس ایکس کی جانب سے 4 عام شہریوں کو خلا میں بھیجا جارہا ہے جو تین دن تک وہاں قیام کریں گے۔ ان سیاحوں کو فالکن نائن راکٹ کے ذریعے فلوریڈا سے بھیجا گیا ہے۔ خلائی جہاز میں کوئی ایک بھی ماہر خلاباز موجود نہیں ہے۔
یہ خلائی جہاز خودکار طریقے سے اپنے راستے خود تلاش کرے گا۔ یہ تین دن تک زمین کے اردگرد گھومتا رہے گا۔ اس کی زمین سے بلندی تقریباﹰ 575 کلومیٹر ہو گی اور اس کی رفتار آواز کی رفتار سے بائیس گنا تیز ہو گی۔اس مشن کو انسپیریشن 4 کا نام دیا گیا ہے ۔