کراچی(نیوز ڈیسک)محب مرزا سے علیحدگی اختیار کرنے والی اداکارہ آمنہ شیخ نے شادی کر لی، اداکارہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر کے ذریعے شادی کی تصدیق کی گئی، ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات دینے کا سلسلہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ آمنہ شیخ نے دوبارہ شادی کر لی ہے، اس حوالے سے ان کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی گئی ہے۔اداکارہ کی جانب سے شادی کی انگھوٹھیوں کی تصویر شیئر کی گئی، جس پر ان کے ساتھی فنکاروں
اور فنکاراوں کی جانب سے شادی کی مبارکباد دی گئی ہے۔ تاہم ابھی یہ معلوم نہیں کہ آمنہ شیخ کے شوہر کون ہے۔ واضح رہے کہ آمنہ شیخ نے اداکار محب مرزا سے 14 سال کی شادی کے بعد طلاق لے لی تھی۔ آمنہ شیخ اور محب مرزا کی علیحدگی گزشتہ برس ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ آمنہ علیحدگی کے بعد سے اپنی بیٹی اور فیملی کے ساتھ امریکہ مقیم ہیں۔واضح رہے محب مرزا اور آمنہ شیخ کی شادی 2005 میں ہوئی تھی جو 14 سال برقرار رہی اور دونوں کی ایک ہی بیٹی میسا مرزا ہے۔