اقتدار میں آکر 300 یونٹ تک بجلی مفت کردیں گے، سردار تنویر الیاس

اسلام آباد (اصغرحیات ) سابق وزیر اعظم و صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا اقتدار میں آکر 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بجلی کرنے کا اعلان ۔ کشمیر ہاوس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے کہا کہ اس وقت آزاد کشمیر کے لوگوں کے ساتھ انتہائی زیادتی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم انہوں نے 150 یونٹ تک بجلی فری کرنے کے احکامات دیئے تھے جس پر کام ہورہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر 300 یونٹ والے صارفین کو بجلی فری کردیں۔ حکومت میں آتے ہی پہلے دن یہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غریب آدمی جو زکات کے پیسے پر گزارہ کرتا ہے اور اپنے بچوں کے سکول کی فیس ادا نہیں کرسکتا وہ آٹا کیسے خریدے گا۔ سرکار کس لیے بیٹھی ہے؟ کیا سرکار 30 سے 35 وزارتیں دینے کیلئے بیٹھی ہے؟ سردار تنویر الیاس نے کہا کہ اقتدار میں آکر غریبوں کو فری دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس پر ان کی حکومت نے کام کیا تھا اور آٹے پر 10 سے 12 ارب روپے سبسڈی دی جارہی تھی۔ سردار تنویر الیاس نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں ایک چیز کی قیمت نہیں بڑھائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں