سینیٹ انتخابات کیلئے پیسوں کی تقسیم ، وزیراعظم کا سخت ایکشن ،بڑا حکم جاری کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات کے لیے پیسے تقسیم کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ جب بریکنگ نیوز چلی تو اس وقت کابینہ اجلاس بھی چل رہا تھا، میں نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ خبر چل رہی جس پر وزیراعظم نے سارے معاملے پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ویڈیو 2018ء کی ہے۔کے پی کے سے متعلق بھی ہے۔کے پی میں پارٹی پوزیشن دیکھ لیں، کس نے سینیٹ کی کتنی نشستیں نکالیں۔پیپلز پارٹی ایک نشست بھی نہیں نکال سکتی تھی لیکن انہوں نے دو نکالیں۔

ایسی ویڈیوز کو الیکشن کمیشن میں دینا چاہئیے۔الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہئیے۔عدالتوں میں بھی ایسے کیسز کیے جا سکتے ہیں کہ پیسوں کا لین دین کیا گیا،ساری چیزیں موجود ہیں لہذا اس پر کارروائی ہونی چاہئیے۔ہم نے پیسے لینے پر 20 لوگوں کوپارٹی سے نکالا۔ماضی میں بھی فوٹیجز آئیں لیکن کارروائی نہیں ہوئی۔ واضح رہے سینیٹ انتخابات میں ارکان اسمبلی کو خریدنے سے متعلق کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ ارکان کی خریدوفروخت روکنے کیلئے حکومت نے سینیٹ انتخابات 2021 اوپن بیلٹ سے کرانے کی تجویز دی لیکن اپوزیشن نے اس کی مخالفت کردی ہے۔ سال 2018ء میں پی ٹی آئی کے 10 ارکان اسمبلی کو خریدنے سے متعلق بھی ویڈیو سامنے آئی۔جس میں پی ٹی آئی ارکان کو نوٹوں کے انبار لگا کر خریدا گیا ، ویڈیو میں اراکین اسمبلی کو نوٹ گنتے اور بیگ میں ڈالتے دیکھا جا سکتا ہے یہ خرید و فروخت 20 فروری 2018ء سے دو مارچ کے دوران کی گئی۔پیپلز پارٹی کے رہنما محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اوپن بیلٹ ووٹنگ کے آرڈیننس پر نہیں ، ہمیں اس آرڈیننس کی ٹائمنگ پر اختلاف ہے۔میں زرداری صاحب کا فرنٹ مین نہیں تھا ، نہ ہی میں نے کسی کو کوئی پیشکش کی اور نہ ہی میں وہاں اس لیے گیا تھا۔ میں اُس وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا پارلیمانی لیڈر تھا۔ اُس وقت ہم اراکین اسمبلی ایک ساتھ بیٹھا کرتے تھے۔ اگر آپ ویڈیو چیک کریں تو میرے سامنے بالکل پیسے نہیں پڑے ہوئے۔ اسی طرح سابق رکن صوبائی اسمبلی عبیداللہ مایار نے انکشاف کیا کہ سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے کہنے پر پیسے لیے تھے۔ پارٹی فنڈز کے نام پر پیسے دیئے گئے تھے۔ اس وقت پی ٹی آئی نے ووٹ فروخت کرنے پر 20 ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں