پاکستان میں 8 سال کرکٹ کھیلی لیکن ایک موٹر سائیکل بھی نہیں خرید پایا،جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر

کراچی (نیوز ڈیسک) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے سپن باؤلر عمران طاہر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آٹھ سال تک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی لیکن مجھے کسی نے نوکری پر نہیں رکھا، آخر میں پی آئی اے نے نوکری دی تھی، جب میں پاکستان سے جنوبی افریقہ گیا تو اپنی کمائی سے ایک موٹر سائیکل تک نہیں خرید سکا تھا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران طاہر نے بتایا کہ پاکستان میں کھلاڑیوں کا مستقبل نہیں ہے، اگر ان کی نوکری ختم ہوجائے تو ان کے پاس روزگار کا کوئی

متبادل ذریعہ نہیں ہوتا، یہی وجہ ہے کہ کئی اچھے کھلاڑی کرکٹ چھوڑ کر دوسری نوکریاں شروع کردیتے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں معاملہ اس سے مختلف ہے، انہوں نے ابھی کھیلنا چھوڑا بھی نہیں ہے اور جنوبی افریقہ نے انہیں کوچنگ کی آفر کردی ہے۔عمران طاہر کے مطابق پاکستان میں فرسٹ کلاس کا سٹینڈرڈ بہت ہائی ہے، یہاں کھلاڑی دو، دو دن تک آؤٹ نہیں ہوتے ۔ اگر کسی کھلاڑی نے 10 سے 15 سال تک فرسٹ کلاس کھیلی ہے تو کرکٹ بورڈ کو اس کے روزگار کا بھی بندوبست کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں