لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)گلوکار بلال سعید کا کہنا ہے کہ مسجد وزیر خان میں صرف نکاح کے مناظر دکھائے گئے ہیں نہ کہ موسیقی یا رقص، لوگوں کی غیر ارادی طور پر دل آزاری پر ان سے معذرت خواہ ہوں ۔تفصیلات کے مطابق اداکار ہ صبا قمر اور بلال سعید نے مسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ کی ہے۔ جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں،ویڈیوز سامنے آنے پر صارفین نے سحت غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر پاکستانی عوام کے شدید ردعمل کے بعد بلال سعید بھی سامنے آگئے ہیں اور انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد وزیر خان میں صرف نکاح کے
مناظر دکھائے گئے ہیں نہ کہ موسیقی یا رقص، لوگوں کی غیر ارادی طور پر دل آزاری پر ان سے معذرت خواہ ہوں۔مسجد میں شوٹنگ کے معاملے کو لیکر سوشل میڈیا صارفین میں خاصہ غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے مسجد جیسے مقدس ادارے میں ایسے کیسے اجازت دے دیتے ہیں؟صارفین نے حکومت سے کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیو شوٹنگ کی آڑ میں مسجد کا تقدس پامال کیا گیا۔ایک اور صارف نے مسجد وزیر خان لاہور میں رقص کے مناظر یا موسیقی کی ریکارڈنگ کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں میڈیا پروڈکشن ہاؤس صبا قمر اور ان کے شریک اسٹار اور مسجد وزیر خان کی انتظامیہ کے خلاف اوپر سے نیچے تک فوری طور پر کارروائی کا مطالبہ کرنے کی ضرورت ہے۔ایک اور صارف نے کہا کہ صبا قمر اور بلال سعید مسجد میں رقص کر رہے ہیں کیا ریاست مدینہ میں انہیں کوئی روکنے والا نہیں ہے۔