اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ حکومت کی طرف سے ٹک ٹاک ایپ پر پابندی کے خلاف بول پڑیں ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں معورف ٹک ٹاکر اور مختلف تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی حریم شاہ نے کہا میں برائی کے خلاف تو ہوں لیکن حکومت کی طرف سے کسی چیز کا سرے سے ہی خاتمہ کردینا مناسب نہیں ہے ، کیوں کہ کسی چیز کو بند کردینا مسئلے کا حل نہیں ہوتا ، اگر کسی کی بنائی ہوئی ویڈیوز پر اعتراض تھا تو اس پر ایکشن لیا جاتا۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے چین کی مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ پر
پابندی عائد کردی ہے۔ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک پر غیراخلاقی اور نامناسب مواد شیئر کرنے کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی۔ پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پابندی عوامی شکایات کے بعد لگائی ہے۔ترجمان کے مطابق پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو فائنل نوٹس اور جواب داخل کرانے کی مہلت دی تھی۔ ٹک ٹاک کی جانب سے شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر پابندی لگائی گئی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹک ٹاک انتظامیہ کو پابندی سے متعلق آگاہ کردیا۔ترجمان کے مطابق غیراخلاقی مواد ہٹانے اور مناسب اقدامات اٹھانے پرپابندی کےفیصلے پرنظرثانی کی جاسکتی ہے۔