اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ نے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے لیے رومانوی گانے کی ایک ویڈیو وائرل کی جس کے باعث حریم شاہ ایک مرتبہ پھر سے خبروں کی زینت بن گئیں۔ تفصیلات کے مطابق حریم شاہ ، جو اپنی ویڈیوز اوربیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، نے بلاول بھٹو کے لیے رومانوی گانے والی ویڈیو شئیر کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔اس ویڈیو میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اظہار محبت کیا۔ ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ نے دو روز قبل انسٹاگرام پر بلاول بھٹو زرداری کے لیے ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہو گئی۔ ویڈیو میں حریم شاہ کو
’تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم ‘ پر لپ سنکنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو میں حریم شاہ مداحوں کو موبائل میں بلاول بھٹو کی تصویر دکھاتے ہوئے ان سے اظہار محبت کرتی بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ویڈیو میں حریم شاہ جہاں بلاول بھٹو زرداری کی موبائل میں موجود تصویر کو گلے لگاتی دکھائی دیں، وہیں وہ رومانوی گیت پر رقص بھی کرتی دکھائی دیں۔ٹک ٹاک اسٹار کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد ویڈیو وائرل ہوگئی اور مداحوں نے ان کی بلاول بھٹو زرداری سے محبت کو سراہا۔ یہی نہیں حریم شاہ نے مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اس کے کمنٹس کو بلاک کردیا، تاکہ شائقین نامناسب کمنٹس نہ کر سکیں۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین ان کی مذکورہ ویڈیو کو شئیر کرکے ان کی تعریفیں کرتے دکھائی دیے۔