کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)جامعہ کراچی کے اندر قائم آئی بی اے مین کیمپس کے چار طلبہ کو اتوار کے روز جامعہ کراچی کے سیکورٹی گارڈز نے گاڑی کے اندر مشکوک حرکت کرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔ چاروں طلبہ کو گاڑی سمیت سیکورٹی گارڈز نے کیمپس آفس منتقل کردیا۔ کار میں دو لڑکے اور دو لڑکیاں خلائی علوم کے شعبہ میں گاڑی کے اندر موجود تھے۔ اتوار کے باعث جگہ سنسان تھی جب کہ گاڑی پر شیڈز لگا کر طلبا مشکوک حرکت کررہے تھے۔ کیمپس سیکورٹی مشیر ڈاکٹر معیز کے مطابق آئی بی اے کے چاروں طلبہ کے بیانات ریکارڈ کرلیے ہیں،
ڈاکٹر معیز کا کہنا تھا کہ پیر کو آئی بی اے کو واقعے سے متعلق خط لکھا جائے گا. انھوں نے کہا کہ چھٹی کے دن سنسان جگہ پر طالب علم کیوں موجود تھے آئی بی اے کو تحقیقات کرنی چاہیے-دوسری جانب خاتون ملازم کے ساتھ نازیبا حرکات اور انہیں ہراساں کرنے والے بینک منیجر کو حراست میں لے لیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے نجی بینک کے منیجر کو ساتھی خاتون ملازم کو ہراساں کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے اس حوالے سے بتایا کہ مذکورہ شخص کو حراست میں لینے کے ساتھ ساتھ نوکری سے بھی فارغ کر دیا گیا ہے۔