اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) طالبہ کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والے اوباش نوجوانوں کے خلاف ایف آئی اے نے کارروآئی شروع کردی ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دیتے ہوئے چوہا سیدن شاہ کی طالبہ نے موقف اپنایا سہیل ولد حبدار حسین نے نوکری کا جھانسہ دے کر اس سے شناختی کارڈ اور تصاویر کی کاپیاں حاصل کرکے علی عباس ولد شیر شاہ کو دی جس کے بعد اسے بلیک میلنگ اور ہراساں کرنا شروع کردیا گیا اور پورے محلہ میں بدنام کیا گیا۔ میری جعلی تصاویر ایڈٹ کر
علاقہ بھر میں وائرل کیا گیا جس کی وجہ سے بوڑھے والدین کی عزت داو پر لگا دی گئی اس واقعہ کے بعد پوری فیملی ذہنی اذیت میں مبتلا ہے۔ ملزمان بااثر ہیں ان سے جان کا خطرہ ہے ،تحفظ فراہم کیا جائے۔ایف آئی اے نے درخواست پر کارروائی کاآغاز کر دیا ہے۔ تفتیشی افیسر محبوب الہی نے کہا ہے درخواست کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جاے گا۔دونوںملزمان کا تعلق چوہا سیدن شاہ پولیس اسٹیشن سے ہے واضح رہے چوہا سیدن شاہ پولیس دونوں کے خلاف کارروائی سے انکار کر دیا تھا۔