کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر انیس حیدر کی قومی اور ریاست اخبار کی یونین سے ملاقات ملازمین کی تنخواہیں نہ ملنے پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی۔انیس حیدر نے کہا کہ قومی اور ریاست اخبار کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر مذمت کرتے ہوں قومی اخبار کے ملازمین کو عید سے قبل
تنخواہیں ادا نہ کرنا سراسر ظلم ہے کیونکہ اکثر ملازمین کے گھروں میں راشن تک موجود نہیں اور بہت سے ملازمین نے تو گھروں کے کرائے بھی ادا نہ کرسکے۔کے یو جے ورکرز اس ظلم کے خلاف قومی اخبار اور ریاست اخبار کے ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے۔ اور ان کے حق کے لئے اگر سپریم کورٹ تک بھی جانا پڑا تو ہم جائیں گے۔