گوجرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) گوجرہ کے قریب موٹروے پر کار ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ کار میں سوار بدقسمت خاندان موٹروے ایم فور پر منزل کی جانب رواں دواں تھا کہ تیز رفتاری کے سبب ٹریلر سے ٹکر ہو گئی، ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور شدید زخمی بچے کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں بچے کا علاج جاری ہے، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔حادثے کے شکار خاندان کا تعلق لیہ سے بتایا گیا ہے۔پولیس کے مطابق لیہ کا رہائشی خاندان جس
میں خاتون اور 8سالہ بچے سمیت دیگر افراد شامل تھے، ایئرپورٹ سے واپس لیہ جارہے تھے کہ گوجرہ موٹروے ایم فور پر ان کی کار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا تاہم واقعہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گوجرہ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حادثے میں زخمی بچے کو علاج و معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔