اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے متحرک رہنما اور اسلام آباد سٹی کے نائب صدر فرخ قریشی انتقال کر گئے۔فرخ قریشی کو ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں پارٹی راہنماؤں سید نیر حسین بخاری فرحت اللہ بابر سید ابرار رضوی سبط الحیدر بخاری افتخار شہزادہ راجہ نورالہی نور راجہ عمران اشرف راجہ شکیل عباسی اسرار شاہ اجمل اعجازشاہنواز خان عالمگیر خان اظہر خان محمد علیشاہ آصف شفیق ستی ناصر جیلانی ملک فرانسس چویدری منیر وسیم نزیر کے علاوہ پی ایس ایف پی وائی او کے عہدیداران اور سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی خواتین راہنماؤں ندا نزیر عظمی ناصر
زبیدہ راو نے مرحوم کے خاندان سے اًظہار تعزیت کیا سید نیر بخاری نے کہا کہ کہ فرخ قریشی کا بچھڑ جانا پارٹی کا ناقابل تلافی نقصان ہیفرخ قریشی کے انتقال سے پارٹی مخلص متحرک اور نظریاتی جیالے سے محروم ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی پرچم کو ثابت قدمی سے تھامنا والے فرخ قریشی کی پارٹی کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی فرحت اللہ بابر نے کہا کہ فرخ قریشی مرحوم نے پارٹی کے اچھے برے حالات میں پارٹی پرچم سر بلند رکھاپارٹی راہنماؤں نے کفرخ قریشی مرحوم کے لواحقین سے ا اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر کی دعاکی ہے۔