استحکام خاندان مہم کا مقصد خاندانی نظام کی اہمیت اجاگر کرنا ہے، سمیہ علی

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)سمیہ علی ناظمہ جماعت اسلا می ضلع راولپنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ استحکام خاندان مہم کا مقصد خاندانی نظام کی اہمیت اجاگر کرنا ، طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح میں کمی کے لئے تربیت اولاد پر توجہ دینا، مردوں کو بحیثیت ولی ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلانا اور معاشرے میں تکریم نسواں کا شعور اجاگر کرنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مہم کے دوران ضلع راولپنڈی میں خاندانی نظام کی حفاظت , درپیش چیلنجز اوربچاؤ کے ممکنہ اقدامات کے حوالے سے ضلع راولپنڈی کے تمام زونز،بشمول واہ کینٹ،ٹیکسلا،گوجر خان،کلر سیداں اور دولتالہ میں سیمنارز , کانفرنسز ,مشاورتی فورمز، تربیتی نشستیں،مذاکرے اور حسن معاشرت کورس کروائے جا رہے ہیں۔جس میں بہت اچھے انداز میں خاندان کو مضبوط بنانے میں عورت کے کردار پر پریزینٹیشن کے ذریعے عورت کی اہمیت کو واضح کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں