اسلام آباد(پی کے نیوز) تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر نے جشن آزادی کا کیک کاٹا، تقریب میں تحریک انصاف یوتھ نارتھ پنجاب کے صدر سردار طیب حیدر، نارتھ پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری جیدی خان جدون،وائس پریذیڈنٹ انصاف ویلفیئر ونگ این اے 54 انجینئر نعمان جدون،یوتھ لیڈر حسیب اور دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مظبوط سے مظبوط تر بنانے کیلئے تحریک انصاف کوشاں ہے، تحریک انصاف یوتھ نارتھ پنجاب کے صدر سردار طیب حیدر کا کہنا تھا ملک کو کرپشن سے پاک کرکے اداروں کو بہتر بنانا تحریک انصاف کا مشن ہے، نوجوان تبدیلی کے سفر میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments