کراچی(سٹاف رپورٹر) امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ انتظامیہ کا امانتدار دسترخوان کے بعد کراچی کے عوام کے لئے کھانا گھر کا افتتاح کیا جو خانقاہ الہیہ کے زیر انتظام ہے ۔ کھانا گھر کا فیصلہ مستقل بنیاد پر کیا گیا ہے ۔ کھانا گھر میں کھانا 10 روپے میں دیا جائے گا اس مہنگائی کے دور میں سستا اور معیاری کھانا وقت کی ضرورت ہے تا کہ غریبوں کے ساتھ ساتھ سفید پوش طبقہ بھی اس سے مستفید هو سکے ۔ ایک وقت کے کھانے کا خرچ 150 روپے ہے ۔ جس میں 140 روپے امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ ادا کرے گی۔ یہ پہلا کھانا گھر کراچی کے ایک پسماندہ علاقے میں لگانے کا مقصد لوگ دو وقت کا کھا نا صرف 10
روپے میں خرید سکیں اور ان کی عزت نفس مجروح نہ هو اور وہ عزت کے ساتھ کھا سکیں۔اس طرح کے کھانا گھر کراچی کے دیگر پسماندہ علاقوں میں بھی کھولنے کا ارادہ ہیں ۔ امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئر میں کریم اللہ عدنی اور کو فائونڈر مرزا شاہد بیگ صاحب نے ان خیالات کا اظہار کھانا گھر کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔ اس تقریب کو جشن آزادی کے موقع پر منعقد کرنے کا فیصلہ آزادی کی خوشی کو دوبالا کرنے کی نیت سے کیا ہے ۔ کریم الله عدنی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیں پہچان دی عزت دی اب یہ ہماری ذمداری ھے کہ ہم پاکستان کے لئے کچھ کر سکیں ۔ اس مبارک موقع پر پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد کی گئی اور پرچم کشائی کی رسم جناب شاہد بیگ صاحب نے ادا کی جو کہ خانقاہ الہیہ کے روح رواں ہیں۔ اس موقع پر پاکستان کی سربلندی اور استحکام پاکستان کے لئے شاہد بیگ نے خصوصی دعا بھی کروائی۔ آج کھانا گھر کا کھانا مرزا شاہد بیگ اور بیرون ملک امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ کی بہت متحرک ممبران محترمہ مینا خان اور سیما خان نے کروایا ہے۔ ادارہ تمام تمام ڈونرز اور ممبران کا تہ دل سے مشکور ہے اور امید کرتا ہے کہ کار خیر جاری و ساری رہے۔
l