کراچی(نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت نے سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر نو اور دس محرم الحرام کو سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں محرم الحرام کے موقع پر دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت صوبے بھر میں یکم سے 10محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔اس سلسلے میں کراچی سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش اور لے کر چلنے پر پابندی ہوگی۔ یکم سے 10 محرم تک صوبی میں اسلحہ لیکر چلنے کے پرمٹ منسوخ رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پانچ
افراد کیاجتماع، منافرت انگیز وال چاکنگ، اشتعال انگیز تقاریر اور ریکارڈنگ پر بھی پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق بغیر اجازت جلسوں و مجالس پر بھی پابندی ہوگی۔حکومت پنجاب نے ملک بھر میں محرم الحرام کے موقع پر 10-9-8 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے علاوہ موبائل فون سروس بند رکھنے کے اختیارات متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر اپنے متعلقہ اضلاع میں جتنے دن چاہیں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے علاوہ موبائل سروس بند کرسکتے ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے حساس اضلاع میں 10-9-8 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور موبائل فون سروس پر پابندی عائد کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے تاہم ایسے اضلاع جہاں پر امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے وہاں پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو اختیار ہے کہ وہ دو دن بھی پابندی لگا سکتے ہیں۔دوسری جانب ) حکومت پنجاب نے ملک بھر میں محرم الحرام کے موقع پر 10-9-8 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے علاوہ موبائل فون سروس بند رکھنے کے اختیارات متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو سونپنے پر مشاورت شروع کر دی جس کا فیصلہ آئندہ دو تین روز میں کر کے احکامات متوقع ہیں ذرائع کے مطابق حکومت اس تجویز پر غور کر رہی ہے کہ ڈپٹی کمشنرز کو اختیار دیا جائے کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے علاوہ موبائل سروس بند کرواسکیں تاہم حکومت نے حساس اضلاع میں 10-9-8 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور موبائل فون سروس پر پابندی عائد کرنے کا اصولی فیصلہ کے لئے مشاورت کی جا رہی ہے۔