لاہور (نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بغیر پروٹوکول نیب آفس پہنچ گئے، وزیراعلیٰ صرف ایک گاڑی میں نیب آفس گئے، وزیراعلیٰ کو نیب نے شراب لائسنس کیس میں طلب کررکھا ہے، عثمان بزدار تحریری بیان کے ساتھ سوالات کے جواب بھی دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نیب کے طلب کرنے پر بغیر پروٹوکول نیب آفس پہنچ گئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب پر نجی ہوٹل کو شراب کا لائسنس دینے کا الزام ہے، جو کہ وزیراعلیٰ کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ ایکسائز پر دباؤ ڈال کر لائسنس جاری کروایا۔ ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے پانچ کروڑ روپے
لے کر لائسنس جاری کروایا ہے۔ عثمان بزدارنیب کو تحریری بیان کے ساتھ سوالات کے جواب بھی دیں گے۔دوسری جانب سینئر تجزیہ کارسلیم بخاری کا کہنا ہے کہ عثمان بزدارکیخلاف کاروائی متوازن کرنے کیلئے کی جاسکتی ہے، نیب میں عثمان بزدار کی گردن تو پھنسے گی، دیکھنا یہ ہے نیب اسی پیشی پر ان کو گرفتارکرکے جیل بھیجتی ہے یا نہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی کاروائیوں کودو طریقے سے دیکھ سکتے ہیں کہ ایک یہ حکومت پر تنقید ہورہی تھی کہ نیب کو اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ جبکہ نیب کو دونوں جانب ایک جیسا رویہ رکھنا چاہیے۔ حکومت کے ساتھ بیٹھے لوگ جو الیکشن میں فصلی بٹیرے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔ان کو کیوں نہیں پکڑا جا رہا؟ ایسے لوگوں کیخلاف اپوزیشن اور میڈیا پر بھی آواز بلند کی جارہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ انہونی بات نہیں واقعہ تو ہے اس میں عثمان بزدار کی گردن تو پھنسے گی۔ دیکھنا یہ ہے نیب اسی پیشی پر ان کو گرفتار کرتی ہے یا نہیں، ان کو جیل بھیجتی ہے یا نہیں،میرے خیال میں گرفتاریوں کو متوازن کرنے کیلئے عثمان بزدار کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔