لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی نیب پیشی پر کارکنان کے پاس پتھروں سے بھرے بیگ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز کی نیب پیشی پر شدید ہنگامہ آرامی دیکھنے میں آئی،کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جب کہ پولیس نے بھی ے کارکنان کو مشتعل کرنے کے لیے شیلنگ کی ،اسی حوالے سے اب تازہ ترین انکشاف سامنے آیا ہے،بتایا گیا کہ لیگی کارکنان اپنی بھرپور تیاری کے ساتھ آئے تھے۔کارکنان کے پاس پتھروں سے بھرے بیگ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کی تصاویر بھی منظر عام پر آ چکی ہیں۔
92 نیوز کی رپورٹ بتایا گیا ہے کہ پتھروں سے بھرے 10 بیگ مریم نواز کی سیکیورٹی میں شامل گاڑی کے اندر رکھے گئے تھے،شاپنگ بیگز جو پتھروں سے بھرے ہوئے تھے،کو مریم نواز کی حفاظتی گاڑی نمبر ایل ای 3378 میں رکھے گئے تھے۔بیگز کی فوٹیج بنانے والے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹرکو بھی روکا گیا۔معاملہ میڈیا تک آنے کے ڈر سے فورا پتھر گاڑی سے ہٹا دئیے گئے۔تاہم ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر پتھر ن لیگ کے کارکنان کے پاس تھے تو پھر مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ کا مقصد کیا ہو سکتا ہے؟کارکنوں نے مریم نواز کی پیشی کے دوران پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ کی۔واضح رہے کہ مریم نوازکی نیب پیشی کے موقع پر لیگی کارکن مشتعل ہو گئے۔لیگی کارکنوں نے بیریئرزتوڑنےکی کوشش کی جب کہ پتھراؤ بھی کیا گیا۔نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی جاری ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے کارکنان کا سیکیورٹی اہلکاروں سے جگھڑا ہوا ہے۔واٹرکینن بھی نیب آفس کےباہرموجود ہیں ،ذرائع کے مطابق متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔