لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سروسز ہسپتال لاہور میں زیرعلاج مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت کی طبیعت بہتر ہو گئی، صدرعارف علوی اور شیخ رشید نے ان کی خیریت دریافت کی۔وزیر ہاوسنگ پنجاب میاں محمودالرشید نے آج سروسز ہسپتال کا دورہ کیا اور سینئر سیاستدان چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی، انہوں نے ڈاکٹرز اور متعلقہ عملے کو مسلم لیگ ق کے صدر کا ہر ممکن خیال رکھنے کی ہدایت بھی کی۔دریں اثنا صدر مملکت عارف علوی اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی کو فون کر کے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کے ساتھ ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سردار تنویر الیاس نے بھی پرویز الہٰی سے ملاقات کی جس کے دوران چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments