لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی میں شمولیت کا پیغام بھیجا ہے تاہم ساتھیوں سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کروں گا۔عبدالقادر بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے عملی طور پر الگ ہو چکا ہوں تاہم آج مستعفی ہونے کا باضابطہ اعلان کرونگا بلکہ تحریری استعفیٰ بھی بھجوا دوں گا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کی بنیادی وجہ کوئٹہ کے جلسہ میں میاں محمد نوازشریف کا بیانیہ ہے۔اس بیانیہ پر میں اتفاق نہیں کرتا۔ میں آج جو کچھ ہوں وہ پا ک فوج کی وجہ سے ہوں نوازشریف کی جانب سے جونیئر افسروں کو عسکری قیادت کے خلاف اکسانے کا عمل قابل قبول نہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی میر علی جتک نے بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کا پیغام بھیجا پہنچایا تھا دوستوں اور ساتھیوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لا ئحہ عمل طے کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک کی مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر)عبدالقادر بلوچ سےاہم ملاقات ہوئی ،پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدرآصف علی زرداری کا اہم پیغام پہنچایا اور پارٹی میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ سے انکی رہائش گاہ پراہم ملاقات کی اس موقع پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی کونسل کے ممبر میر ریاض شاہوانیبھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے سیاسی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیااس موقع پر حاجی علی مدد جتک نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدرآصف علی زرداری کا خصوصی پیغام جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کو پہنچایا اورانہیں باقاعدہ طورپرپارٹی کی جانب سے پیپلزپارٹی میں
شمولیت کی دعوت دی اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ وہ سات نومبر کو اپنے ساتھیوں سے مشاورتی اجلاس میں اس حوالے سے رائے لیں گے اورصلاح مشوہ کرنے کے بعداپنے حتمی فیصلے سے انہیں آگاہ کریں گے۔