اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات گریبان پکڑ کر نہیں ہو سکتے، اپوزیشن کو معلوم نہیں حکومت ان کیساتھ کیاکچھ کرسکتی ہے۔اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے2سال سیاست ہی نہیں کی ہے، جے یو آئی ف 8 دن کی پارٹی ہےجو ہمیں آنکھیں دکھا رہی ہے اپوزیشن کو اداروں کی عزت کاخیال ہے نہ ملک کی فکر ہے، ڈائیلاگ گریبان پکڑکرنہیں ہوسکتے اپوزیشن کومعلوم نہیں حکومت ان کیساتھ کیاکچھ کرسکتی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ یہ لوگ ایسی باتیں کر دیتے ہیں کہ جن سے معلوم ہوتا ہے ان لوگوں کو اداروں کی عزت کا بھی کوئی خیال نہیں ، نا ہی ان کو یہ پتا ہے کہ آرمی چیف کیا چیز ہوتاہے ، ڈی جی آئی ایس آئی
کیا بلا ہوتی ہے ، وزیراعظم کی عزت کیا کرنی ہے۔ وزیراعظم واضح کہہ چکےہیں وہ کیسزپرکوئی ریلیف نہیں دیں گے اسمبلیوں میں اپوزیشن سیٹیاں بجاتی ہےاوربات ریفارمز کی کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی میں وزیراعظم کےاحکامات کوسنجیدہ نہیں لیاجاتا، قیمتیں کنٹرول کرنا وفاق کیساتھ سندھ حکومت کی بھی ذمہ داری ہے، جوبڑے شوگرمافیاہ یں وہ ہمیں کہہ رہے ہیں آپ نےکچھ نہیں کیا، ندیم بابرٹیکنوکریٹ ہیں اپنےکام کےماہرہیں ندیم بابرنےن لیگ کیساتھ بھی کام کیاہے۔انہوں نے کہا کہ گندم بحران کودیکھ لیں جب سندھ کوکہااٹھالیں تواٹھائی نہیں گئی، ایسےہی قیمتیں بڑھنےپرکہاسندھ حکومت گندم ریلیزکردےنہیں کی جنوری میں کہاگیاتھاگندم کےمسائل ہوں گے درآمدکرلیں جنوری میں احکامات دیئےگئےلیکن گندم اب درآمدکی جارہی ہے۔