لاہور(نیوز ڈیسک)شادی ہالز مالکان نے بکنگ شروع کردی، شادی ہالز مالکان کا کہنا ہے کہ پانچ ماہ سے شادی ہالز بند پڑے ہیں اور ان میں کام کرنے والے ملازمین بھی بے روزگار ہیں، حکومت 16ستمبر شادی ہال کھلونے کا باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کرے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے 16 ستمبر کو شادی ہالز کھولنے کے حوالے سے واضح احکامات نہیں دیے، ہ دیگر شعبوں کی طرح ضروری تھا کہ شادی ہالز کو بھی کھول دیا جاتا۔دوسری جانب شادی ہالز مالکان نے سولہ ستمبر کو ہالز کھولنے کی امید پر بکنگ کا آغاز کر دیا مگر اس کے باوجود مالکان کا کہنا ہے کہ انہیں حکومت باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کرے۔
دوسری جانب شادی ہالز کی تزئین و آرائش اور اسکی مرمت کے حوالے سے مالکان کا کہنا ہے کہ پانچ ماہ سے شادی ہالز بند پڑے ہیں اور ان میں کام کرنے والے ملازمین بھی بے روزگار ہیں۔حکومت کو چاہیے کہ ان غریب لوگوں کے گھروں کے چولہے کو مزید ٹھنڈا نہ رہنے دیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ریستورانوں کی طرح شادی ہالز کو بھی کھولنے کے حوالے سے واضح احکامات جاری کرے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے فاسٹ فوڈ اینڈ ریسٹورانٹ کھولنے کیلئے ایس اوپیز جاری کردیے ہیں، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب محمد عثمان کا کہنا ہے کہ ریسٹورانٹ کے ڈائننگ ہالز میں پارٹیز کی اجازت نہیں ہوگی، 50 فیصد لوگوں کو کھانا کھانے کی اجازت ہوگی، جبکہ60 سال سے زائد عمر شہریوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت نے فاسٹ فوڈ اینڈ ریسٹورانٹ کھولنے کیلئے ایس اوپیز جاری کیے ہیں، جس کے تحت فاسٹ فوڈ اینڈ ریسٹورانٹ کے ڈائینگ ہالز میں سوشل پارٹیز کی اجازت نہیں ہوگی۔فاسٹ فوڈ اینڈ ریسٹورانٹ کے ڈائینگ ہالز میں 50 فیصد لوگوں کو کھانا کھانے کی اجازت ہوگی۔ فاسٹ فوڈ اینڈ ریسٹورانٹ میں60 سال سے زائد عمر شہریوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔