لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے نقش قدم پر چلنے لگی ہیں۔مریم نواز نے ’ٹائیگر فورس ‘ کے مقابلے میں ’شیر جوان ‘ فورس بنانے کا اعلان کیا ہے۔مریم نواز پارٹی رہنماؤں، عہدیداروں اور نوجوان کارکنوں کے ساتھ رابطے بڑھاتے ہوئے شیڈول ترتیب دے دیا ہےمریم نواز شریف “شیرجوان” کے نام سے فورس کی تشکیل کیلئے کوئٹہ جلسہ کے بعد مختلف یونیورسٹیوں، کالجز اور پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات سے ملاقاتیں کریں گی۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں،
عہدیداروں اور نوجوان کارکنوں کیساتھ رابطوں کو بڑھاتے ہوئے ملاقاتوں کا شیڈول ترتیب دیدیا ہے۔مریم نواز وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر کے اعزاز میں رائیونڈ میں ظہرانہ بھی دیں گی جس میں دونوں اطراف کے خاندان کے افراد شریک ہونگے۔رپورٹ کے مطابق مریم نواز پڑھے لکھے نوجوانوں کو مسلم لیگ (ن) میں شامل کرنے کیلئے ملاقاتیں کریں گی اور انہیں ‘’شیر جوان فورس’’ میں شمولیت کی دعوت دیں گی۔۔واضح رہے کہ نوجوانوں پر مشتمل فورس بنانے کا آئیڈیا وزیراعظم عمران خان کا تھا،وزیراعظم کی جانب سے ٹائیگر فورس کو خاصی اہمیت بھی دی گئی ہے۔