اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مسجد وزیرخان لاہور میں پچھلے سالوں سے شادیوں کے فوٹو شوٹ سے بات شروع ہو کر اب میوزک وڈیوز تک جا پہنچی ہے۔اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مسجد اللہ کا گھر ہے اس کااحترام ہم پر فرض ہے۔مسجد فوٹو شوٹ کے لئے نہیں بلکہ اللہ کی عبادت اور سماجی بہبود کے کاموں کے کیلئے استعمال ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ شرمناک حرکت پر سخت سے سخت سزا دی جائے۔معاون خصوصی نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر مسجد میں رقص کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی ہے اور چیف سیکرٹری پنجاب کو قانون کے مطابق سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments