اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹرشیری رحمان نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپوزیشن کے لیے نا شائستہ زبان استعمال کر رہے ہیں، عمران خان خود ایک سرکس کے جوکر ہیں جس کا اسکرپٹ اب فلاپ ہوچکا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان سرکس کے جوکر کی طرح نقلیں اتار کر دوسروں کو ہنسا ضرور سکتے ہیں، انہیں سنجیدہ کوئی نہیں لیتا۔انہوںنے کہاکہ عمران
خان کا اندازِ گفتگو بتارہا ہے کہ پی ڈی ایم کے پہلے جلسے سے ہی وہ حواس باختہ ہوچکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان خود کرپشن کی ایک عظیم داستان ہیں، عمران خان اپنی کرپشن چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام تراشیاں کرتے ہیں۔ شیری رحمان نے کہاکہ خان صاحب، اب ماضی کی حکومتوں پر الزام تراشیاں کرکے آپ اپنی نااہلی اور کرپشن چھپا نہیں سکیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اب عمران خان کے خلاف عوام کے لشکر نکلیں گے اور خود ان کا احتساب کریں گے۔