راولپنڈی (نیوز ڈیسک)تربت کے نزدیک سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی فائرنگ میں ایک جوان شہید اور تین زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنوب مشرقی تربت سے 35 کلومیٹر دور جَھکی پوسٹ کے نزدیک گشت کرنے والی سیکیورٹی فورس کی ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لانس نائیک وسیم اللہ شہید جب کہ دیگر تین جوان زخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ گزشتہ 5روز کے دوران ملک میں سیکیورٹی ادارو پر ہونے والے حملوں میں 22سیکیورٹی اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ جن میں سے بلوچستان میں 15،شمالی وزیرستان میں6اورباجوڑ میں1اہلکار شہید ہوا
۔پاک فوج پاکستان سمیت علاقائی سطح پر فروغ امن میں کوشاں ہیں۔ پاکستان مخالف قوتیں گزشتہ دو دہائیوں کی کامیابیاں کو رائیگاں کرنا چاہتے ہیں۔اجیت دیول کی کھلم کھلا دھمکیوں کے بعد دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔بھارتی سیاستدان اورسابق فوجی قیادت کھلے عام پاکستان توڑنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارتی ہاتھ کے واضح ثبوت ہیں۔ بلوچستان میں دہشتگردی کارروائیوں اوراسٹاک ایکس چینج پرحملے بھارتی ہاتھ سامنے آیا۔واضح رہے کہ چند ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے جس میں کئی جوان شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔دو روز قبل بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے اورماڑا میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے کارواں پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 سیکیورٹی گارڈز سمیت سیکیورٹی فورسز کے 14 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔آئی ایس پی آر کا بیان میں کہنا تھا کہ ’گوادر سے کراچی جانے والے او جی ڈی سی ایل کے کاروان کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کوسٹل ہائی وے پر اورماڑا کے قریب فائرنگ کا تبادلہ ہوا’۔