لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)راوی ریور فرنٹ منصوبہ کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس منصوبے میں 46 کلومیٹر پر محیط جھیل، 3 بیرا جز، 6 واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، 3 گھنے جنگل، کثیر منزلہ عمارات، 18 لاکھ ہاؤسنگ یونٹس ہوں گے جبکہ مںصوبہ 5 کھرب روپے کی لاگت سے 3 فیزز میں مکمل کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک اںصاف کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے تفصیلات بتائی گئی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ مںصوبہ 5 کھرب روپے کی لاگت سے 3 فیزز میں مکمل کیا جائے گا ۔اس کے علاوہ مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ منصوبے میں 46 کلومیٹر پر محیط جھیل، 3 بیرا جز،
6 واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، 3 گھنے جنگل، کثیر منزلہ عمارات، 18 لاکھ ہاؤسنگ یونٹس ہوں گے۔تاہم اس حوالے سے حکومت کی خوب تعریف کی جا رہی ہے۔ اس منصوبے کے اجراء اور حکومت کی اس منصوبے میں کی جانے والی کوششوں کو سراہا جا رہا ہے۔ایک صارف نے عمران خان کی اس منصوبے کے حوالے سے تجاویز پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے بہت اہم نکات پر بات کی، یہ ایک مشکل پراجیکٹ ہے، لیکن اللہ سے دعا ہے کہ وہ وزیراعظم کی سربراہی میں اس پراجیکٹ کی تکمیل میں مدد فرمائے۔ایک صارف کی جانب سے اسے ایک خوش آئند قدم قرار دیا گیا ہے جس پر صارف نے کہا کہ جتنا بڑا شہر ہو جائے گا، اسے کنٹرول کرنا اتنا ہی مشکل ہے۔حکومت کی جانب سے نئے شہر کا قیام ایک اچھا فیصلہ ہے جس سے پریشر تقسیم ہو گا۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ صرف 2 سال میں تحریک انصاف کی حکومت نے نیا پراجیکٹ شروع کر دیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی گزشتہ 12 سالوں میں کراچی کو ایسا کچھ نہیں دے سکی ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات بھی ہوئی تھی۔ملاقات میں سیاسی،انتظامی امور اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو اتحادی جماعتوں کے تحفظات اور مسائل سے بھی آگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان آج ایوان وزیراعلیٰ پہنچے تو وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔جس میں سیاسی انتظامی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔وزیراعلیٰ نے عمران خان کو تعمیراتی شعبے
کی بہتری ، ہاؤسنگ پراجیکٹ اور کورونا صورتحال سے متعلق اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کو مزید تیز کیا جائے، ان میں کسی قسم کی کوتاہی یا سُستی نہیں ہونی چاہیے۔ اسی طرح وزیراعظم فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے بھی ملاقات کی۔جس میں ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب اور انتظامی افسران کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔ ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کو بتایا کہ ہمارے ضلع کو ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھا گیا ہے۔ پولیس افسران کرپشن میں ملوث ہیں۔وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو آئندہ ہفتے فیصل آباد کا دورہ کرنے کی ہدایت کی۔
اور کہا کہ ترقیاتی اور انتظامی معاملات کو جلد حل کیا جائے۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان سے صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ اور سیکرٹری قانون نے ملاقات کی ۔ وزیر قانون راجہ بشارت نے وزیر اعظم عمران خان کو پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔وزیر اعظم عمران خان نے راجہ بشارت کو پنجاب میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے موثر قانون سازی کرنے کی ہدایت کی۔