اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے کشمیرہائی وے کا نام سرینگرہائی وے رکھ دیا ہے، سری نگر ہائی وے کا باقاعدہ افتتاح 5 اگست کو کیا جائے گا، ڈھوکری چوک، فیض آباد، زیروپوائنٹ ، گولڑہ موڑ اور ایکسپریس وے پر نئے نام کے بورڈز آویزاں کردیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے کشمیرہائی کا نام تبدیل کردیا گیا ہے۔کشمیرہائی وے کا نام سری نگرہائی وے رکھ دیا گیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کشمیرہائی وے کا نام سرینگر ہائی وے رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تمام ڈائریکشن بورڈز پر بھی کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کردیا گیا ہے۔ ڈھوکری چوک، فیض آباد، زیروپوائنٹ ، گولڑہ موڑ اور ایکسپریس وے پر نئے نام کے بورڈز آویزاں کردیے گئے ہیں۔
سری نگر ہائی وے کا باقاعدہ افتتاح 5 اگست کو کیا جائے گا۔اسی طرح پنجاب حکومت نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 اگست کو اجتماعات کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔ تاکہ سیاسی ، سماجی اور عوامی طبقات کشمیریوں کے ساتھ بھرپور انداز میں اجتماعات کرکے اظہار یکجہتی کرنے کا موقع ملے اور کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کیخلاف آواز بلند کرکے انصاف کی علمبردارعالمی طاقتوں کے ضمیر کو جھنجوڑ ا جاسکے۔پنجاب حکومت نے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اجتماعات کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کیلئے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد یقنی بنانا لازمی ہوگا۔ اجتماعات کرنے کی اجازت صرف پانچ اگست کیلئے دی گئی ہے۔