اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ممبر قومی اسمبلی پاکستان صدر انصاف ویلفئیر ونگ ہزارہ ریجن محترمہ عظمیٰ ریاض جدون سے نائب صدر انصاف ویلفئیر ونگ این اے54 نعمان خان جدون اور ڈاکٹر ذیشان جدون کی ملاقات، انصاف ویلفئیر ونگ اور عوامی مسائل کے حوالے سے بات چیت، ملاقات کے دوران وزیراعظم شجرکاری مہم کے حوالے سے بات چیت ہوئی، محترمہ عظمی ریاض جدون اور نعمان خان جدون نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ
اس شجرکاری مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں گے، اس شجرکاری کیلئے جہگوں کی بھی نشاندہی کی گئی، ملاقات کے دوران کورونا کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے شہریوں کے مسائل پر بات چیت کی گئی، اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کورونا کے باعث بے روزگار ہونے والے شہریوں کو تنہا نیں چھوڑا جائے گا، تحریک انصاف بے روزگار ہونے والے افراد کے چولہے ٹھنڈے نہیں ہونے دیگی، ان افراد کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔