اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تنخواہوں میں اضافے اور مساوی حقوق کے لیے سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔سرکاری ملازمین پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچ گئے ہیں۔مظاہرین کو ڈی چوک میں روک لیا گیا ہے۔ پولیس نے مظاہرین کو مزید پیش قدمی سے روک دیا گیا ہے۔مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے واٹر کینن کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ مظاہرین بڑی تعداد میں شہر اقتدار میں پہنچ گئے ہیں۔سرکاری ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں مساوی
حقوق دئیے جائیں۔مظاہرین کی تعداد سیکڑوں میں ہیں،پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے باقاعدہ واٹر کینن کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔لیکن اس کے باوجود سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔مظاہرین کی جانب سے پارلیمنٹ کے گیٹ کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ملک بھر سے سرکاری ملازمین اسلام آباد پہنچے ہیں۔مظاہرین نے رکاوٹیں عبور کر کے پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کی کوشش کی۔انہوں نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا معاملہ اٹھایا ہے۔