لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں ‘محب وطن’ ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔پارٹی سے اجازت کے بغیر وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے کے باعث مسلم لیگ ن کے معطل ممبر صوبائی اسمبلی اشرف انصاری اور رہنما تحریک انصاف یونس انصاری نے لاہور میں عثمان بزدار سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے گوجرانولہ میں جلسہ کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
ملاقات کے بعد رہنما تحریک انصاف یونس انصاری نے بھی گوجرانولہ میں 16اکتوبر کو ہی ‘محب وطن’ ریلی نکالنےکا اعلان کردیا۔یونس انصاری کے مطابق ریلی کے لیے ڈپٹی کمشنرکو درخواست دے دی گئی ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہو سکتے اور اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرنے والے دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو متنازعہ بنانا کسی بھی طور پر درست نہیں ہے جبکہ منتخب نمائندوں کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے۔