لاہور(نیوز ڈیسک)عمران خان مریم نواز اور شہبازشریف سے بہت زیادہ حسد کرتے تھے۔ ایک آن لائن انٹرویو میں بات کرتے ہوئے سابق اہلیہ وزیراعظم عمران خان ریحام خان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان مریم نواز اور شہبازشریف سے بہت زیادہ حسد کرتے تھے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب مریم نواز امریکہ میں مشال اوبامہ کے ہمراہ تعلیم کے موضوع پر تقریر کر رہی تھیں تو میں نے عمران خان کو کہا کہ ٹی وی دیکھو لیکن وہ اتنا حسد کرتے تھے کہ اٹھ کر چلے گئے۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی شخص پاکستان کی نمائندگی کہیں بھی کرتا ہے تو ہم اس کو سنتے ہیں، وہ اپوزیشن جماعت
کا ہو یا اپنی پارٹی، ہم اس کا سنتے ضرور ہیں، لیکن عمران خان اس قدر حسد کرتے تھے کہ انہوں نے مریم نواز کی تقریر تک نہیں سنی اور اٹھ کر چلے گئے۔خیال رہے کہ ریحام خان کی جانب سے پہلے بھی وزیراعظم عمران خان پر تنقید کا سلسلہ جاری رہا ہے۔اس سے قبل بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان کی دن رات خدمت کی، لیکن مجھے کہا گیا کہ میں انہیں زہر دیا کرتی تھی، جس زہر کی بات ہو رہی ہے وہ اجوا کھجور کی گٹھلی کا پاؤڈر تھا جس کی روایت خود حضرت محمدﷺ سے ہے۔ عمران خان کو محبت اور اخلاص کی پہچان نہیں ہے کیونکہ وہ خود فریبی ہے۔ بات کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ عمران خان ریاست مدینہ کی باتیں کرتے ہیں، لیکن جب خود ان کے گھر میں ان کو کوئی ایسی چیز دی جائے جس کا تعلق براہ راست حضرت محمد ﷺ کی روایت سے ہو تو وہ ان کو زہر لگتا ہے۔ریحام خان نے بتایا ہے کہ ہمارے خاندان میں یہ روایت ہے کہ ہم لوگ اجوا کھجور کے پاؤڈر کا ایک چمچ روز صبح لے لیتے ہیں، میری ایک کزن سب کو بنا کر دیتی ہے، عمران خان کے لئے بھی بھیجا گیا، ان کا میں نے ہر لمحہ خیال رکھا، رات کے ساڑھے 12 بجے بھی ان کے لئے کھانے بنائے، لیکن ان کو وہ زہر لگتا تھا۔ ۔ یاد رہے کہ ریحام خان اور وزیراعظم عمران خان کی اکتوبر 2014 میں شادی ہوئی تھی جو کہ زیادہ عرصہ نہیں چل سکی تھی اور دونوں ایک دوسرے سے الگ ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ ریحام خان نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق ایک کتاب بھی لکھی تھی جس میں کئی حیران کن انکشافات کئے گئے تھے۔ تاہم اس کے علاوہ وہ اپنے بیانات اور انٹرویوز کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔