لاہور(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روزکے دوران فی تولہ سونا 300 روپے سستا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں ایک امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد عالم مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1 ہزار 886 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صرافہ بازار میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی تھی۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن نے کہا تھا کہ صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہوگئی۔
کراچی کے صرافہ بازار میں 10 گرام سونےکی قیمت میں 601 روپے کی کمی ہوگئی تھی جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 95 ہزار 850 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر میں 18 پیسے کی مزید کمی ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک میں ڈالر 18 پیسے مزید سستا ہوکر 165 روپے 70 پیسے پر بند ہوا ہے جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی معمولی کمی ہوئی تھی۔