لندن (نیوزڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد ان کے صاحبزادے سلمان شہباز کا بیان بھی سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم نہ گھبرانے والے ہیں اور نہ ڈرنے والے ہیں ، پہلے بھی سرخرو ہوئے ، دوبارہ بھی عوام کی عدالت میں سروخروہوں گے ، شہباز شریف نے گرفتاری سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ یہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے، جوکہ ثابت ہوچکا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ عمران خان ایک سلیکٹیڈ وزیراعظم ہیں جو بری طرح سے ناکام ہوچکے ہیں،اور جو انہوں نے وعدے کیے تھے،
قوم کے ساتھ جھوٹ بولے تھے کہ وہ ایک کروڑ نوکریاں دیں گے،پچاس لاکھ گھر بنائیں گے، دودھ اور شہر کی نہریں بہائیں گے، اس سب سے ناکامیوں کے بعد وہ ملک و قوم کی توجہ ہٹانے کے لیے ان اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، لیکن ہم پہلے بھی عوام کی عدالت میں سرخرو ہوئے، ہم نہ گھبرانے والے ہیں اور نہ ڈرنے والے ہیں، دوبارہ بھی عوام کی عدالت میں سروخروہوں گے۔دوسری جانب احتساب عدالت لاہورنےشہباز شریف کی اہلیہ اوربیٹی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرديے۔منگل کولاہورمیں شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔عدالت نے نصرت شہباز اور رابعہ علی کو گرفتار کر کےپیش کرنے کا حکم دیا۔احتساب عدالت نے وارنٹ گرفتاری دونوں کے پيش نہ ہونے پرجاری کیے۔دفترخارجہ نےسلمان شہباز اورہارون یوسف سے متعلق رپورٹ پیش نہیں کی۔احتساب عدالت نےدفتر خارجہ کا ذمہ دار افسر آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔شہباز شریف کی بیٹی جویریہ علی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی گئی۔