لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء رائے عثمان خان کھرل نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کردیا، مسلم لیگ ق ملک وقوم کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے رائے عثمان کھرل اور ساتھیوں کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابقمسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ 56 رائے عثمان کھرل نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔چودھری پرویز الہٰی نے سابق ایم این اے لیاقت علی بھٹی کو چیئرمین تحصیل پنڈی بھٹیاں کیلئے
اپنا امیدوار بھی نامزد کر دیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی سے مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ایم پی اے، پی پی 56 رائے عثمان کھرل نےملاقات کی۔انہوں نےساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔چودھری پرویزالہٰی سے سابق ایم این اے لیاقت علی بھٹی نے بھی ملاقات کی۔چودھری پرویزالہٰی نے لیاقت علی بھٹی کو تحصیل پنڈی بھٹیاں کے چیئرمین کیلئے نامزد کر کےانہیں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لیے گرین سگنل دے دیا۔پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی، عوامی فلاحی ترقیاتی کام اور عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔