لاہور(نیوز ڈیسک)ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کے مابین کی گئی ویڈیو کال لیک ہو گئی۔اینکر فرخ شہباز وڑائچ نے دونوں کے مابین ہو نے والی ویڈیو شئیر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی حریم شاہ کو نام کی بجائے ’شہزادی شہزادی‘ کہہ کر مخاطب کررہے ہیں۔جس پر حریم شاہ ناگواری کا اظہار کرتےہوئے کہتی ہیں کیا شہزادی شہزادی لگایا ہوا ہے،جس پر مفتی عبدالقوی کہتے ہیں کہ مصروف لوگوں پر غصہ نہیں کرتے۔مفتی عبدالقوی حریم شاہ کو اپنی معمول کی روٹین بتاتے ہیں تو حریم شاہ کہتی ہیں کہ میں نے آپ کی تقریر سننے کے لیے کال نہیں کی۔آپ اسلام کے پیروکار بنتے ہیں
تو یہ سب کیوں کر رہے ہیں۔مفتی عبدالقوی کہتے ہیں’ میں تیرے سر پر قربان جاؤں‘۔تو حریم شاہ کہتی ہیں کہ آپ ٹھرک مت جھاڑیں۔اپنی بیٹیوں کی عمر کی لڑکیوں کے ساتھ کیسی گفتگو کرتے ہیں۔آپ کی وجہ سے اسلام کا نام خراب ہو رہا ہے۔۔خیال رہے کہ معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کے درمیان نکاح کی خبریں بھی وائرل ہوئی تھیں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیر گردش رہی ، جس میں مفتی عبدالقوی اور ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ ایک دوسرے کے سامنے بیٹھ کر نکاح کے معاملے پر بحث کررہے ہیں۔ نکاح کا دعویٰ کرنے پر حریم شاہ مفتی عبدالقوی پر برہم نظر آئیں۔حریم شاہ نے کہا جو تصویر عبدالقٓوی کے ساتھ دکھائی گئی وہ میری نہیں ہے۔ میں پہلے کبھی مفتی صاحب سے نہیں ملی۔ مجھے مفتی عبدالقوی کے ساتھ ملنے کا نہ شوق ہے اور نہ میں نے کسی کے ذریعے رابطہ کرنے کوشش کی ہے۔ حریم شاہ نے کہا کہ مفتی عبدالقوی ہر چینل پر جا کر میرے خلاف بولتے رہے ہیں، کبھی کہتے ہیں میں نے حریم کو گلے لگا لیا اور نکاح کر لیا۔ان کا کہنا ہے کہ میں ان کی بیٹی کی طرح ہوں، کیا کوئی بیٹی سے بھی نکاح کرتا ہے؟ اگر مفتی عبدالقوی نے مجھے کہیں دیکھا بھی ہے تو معلوم نہیں۔ حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تجزیہ کار مبشرلقمان کے شو میں جاکر کہا کہ آپ نے نکاح کر رکھا ہے۔ جس پر ردعمل دیتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ میں نے آپ کا نام نہیں لیا، مبشرلقمان کی سوچ اس جانب گئی ۔