اسلام آباد(پی کے نیوز) سماجی رہنما سردار بشیر نے کہا ہے کہ قوم وطن کے خاطر جانیں قربان کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے چھ ستمبر 1965ء کو ہماری بہادر افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر تاریخ رقم کی ، ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ہوتے ہوئے کوئی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کرسکتا،ان کا
کہنا تھا کہ قوم 1965ء کی طرح آج بھی متحد اور دشمن کے ارادوں کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدامات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، کشمیری آزادی کیلئے کسی حد تک جانے کیلئے تیار ہیں، خون کے آخری قطرے تک تکمیل پاکستان کی جدوجہد جاری رہے گی