لاہور(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے 9اگست سے 11اگست تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی، ایم ڈی واسا نے ہدایت کی ہے کہ نالوں کی صفائی کا ارسر نو جائزہ لیا جائے اور ضرورت کے مطابق صفائی میں کسی قسم کی کوتائی نہ برتی جائے، مزید بارشوں سے پہلے ہیوی مشنری کو سٹینڈ بائے رکھا جائے۔ محکمہ موسمیات نے نو سے گیارہ اگست کے درمیان شہر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اگست سے لے کر 11 اگست تک طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں۔ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی جانب سے ہدایات جاری کردیں ہیں۔
ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے مطابق تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کے بلا تعطل آپریشن کو یقینی بنایا جائے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔مطلع ابر آلود رہنے سے شہر کے مختلف مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔آج زیادہ زیادہ سے درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ اسی طرح صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت یہ تناسب 60 فیصد تک جاسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز بھی شہر کا موسم جزوی طور پرابر آلود رہےگا۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کی ساحلی پٹی میں 6 سے 8 اگست تک مون سون بارشوں کا امکان جبکہ ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش بھی ہوسکتا ہے مون سون بارش کے ہونے کے پیش نظر ضلع بھر کے ماہی گیر جمعرات سے ہفتے تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں ضلع بھر کے ماہی گیروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ وہ جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکے۔