کراچی (نیوز ڈیسک) سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 800 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 28 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 116 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ایک تولہ سونا 1 لاکھ 28 ہزار 700 روپے جبکہ 10 گرام سونا 1 لاکھ 10 ہزار 340 روپے کا ہوگیا ہے۔عالمی منڈی میں سونا 66 ڈالرز کے اضافے
سے 2041 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 1000 روپے کم ہے۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا1975ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔ بین الاقوامی میں سونے کے نرخ میں استحکام کے باوجود مقامی سطح پر فی تولہ سونا400روپے کے اضافے سے ایک لاکھ23ہزار900 اور دس گرام 343روپے کے اضافے سے ایک لاکھ6ہزار224روپے کا ہوگیا ۔