ظہیر اختر مہر کی قیادت میں اووسیز پاکستانیز گلوبل فاونڈیشن کے وفد کی بڑی کامیابی

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) اووسیز پاکستانیز گلوبل فائونڈیشن کی بڑی کامیابی، کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ نے جم خانہ راولپنڈی کی 100 ممبرشپس اوورسیز کو دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اووسیز پاکستانیز گلوبل فاونڈیشن کے وفد نے کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ سے ملاقات کی۔  وفد کی قیادت اووسیز پاکستانیز گلوبل فاونڈیشن کے چیئرمین ظہیر اختر مہر نے کی جبکہ وائس چیئرمین شکیل شیخ اور لیگل ایڈوایز شیراز خان بھی ان کے ہمراہ وفد میں شامل تھے۔  ملاقات کے دوران کشمنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ نے جم خانہ کی ممبر شپ کے خواہشمند اووسیز کیلئے بڑا سہولت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 14 فروری تک ممبر شپ کی درخواست دینے والے اووسیز کیلئے بی اے کی ڈگری، فیزیکل انٹرویو کی شرائط عائد نہیں ہونگی۔ چیف کمشنر لیاقت چھٹہ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 فروری تک اوورسیز پاکستانیز آن لائن انٹرویو کے ذریعے ممبر شپ اپلائی کرسکیں گے، ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اووسیز پاکستانیز گلوبل فاونڈیشن کے چیئرمین ظہیر اختر مہر نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار اووسیز کیلئے راولپنڈی جم خانہ کی ممبرشپ کا آغاز ہورہا ہے یہ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ہے۔ اووسیز پاکستانیر کیلئے سہولیات پر کشمنر راولپنڈی کی کوششوں کو سراہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی سے اووسیز پاکستانیر کے جائیدادوں پر قبضے کے مسائل پر بھی بات ہوئی، آنے والے دنوں میں اووسیز پاکستانیوں کیلئے مزید سہولیات کا اعلان ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں