چوہدری عبدالروف نے استحکام پاکستان پارٹی وکلاء ونگ کی بنیاد رکھ دی

اسلام آباد (پی کے نیوز) مرکزی صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان اور صدر آئی پی پی اسلام آباد چوہدری عبدالروف کی بڑی کامیابی ،استحکام پاکستان پارٹی نے وکلا ونگ کی بنیاد رکھ دی ۔عبدالواحد قریشی کی سربراہی میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ بار کے سینئیر وکلا ء نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار حاصل کرلی ،صدر آئی پی پی سلام آباد چوہدری عبدالروف نے پارٹی مفلر پہنا کر وکلا ء کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

شمولیتی تقریب میں وکلاء کی جانب سے آئی پی پی کے اسلام آباد سے امیدوار سید حسن ظفر کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عبدالواحد قریشی کو آئی پی پی وکلاء کا صدر مقرر کردیا گیا ہے، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ افتخار بشیر آئی پی پی وکلاء ونگ کے سینئیر نائب صدر مقرر، ایڈوکیٹ یاسر خان سیکریٹری جنرل، آئی پی پی وکلا ونگ مقرر کر دئیے گئے،چوہدری عبدالروف نے آئی پی پی وکلاء ونگ کے عہدیداروں میں نوٹیفیکششن بھی تقسیم کئے۔
اس موقع پر صدر آئی پی پی اسلام آباد چوہدری عبد الروف نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی عوام میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے، لوگ جوق در جوق آئی پی پی میں شامل ہوریے ہیں،وکلا کی شمولیت سے پارٹی مضوط ہوگی،عبدالعلیم خان اور جہانگیر خان ترین پاکستان کے مخلص ترین سیاستدان ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خوشحال پاکستان عبدالعلیم خان کا ویژن ہے، انکے ویژن کو آگے بڑھائیں گے، ملک میں قانون کی حکمرانی، معیشت کی بحالی، اور عوام کی خوشحالی یقینی بنائیں گے۔
اس موقع پر ساجدعباسی، ارم رشید، محمد رومان کیانی، تیمورستی ایڈووکیٹ، نفیس خان، ندیم یعقوب ،واحد حسین،زیشان رحیم مغل،سہیل سلیم اعوان،عبدالغفور قریشی، شیخ جنید ندیم ،اسامہ رحمان خان ،ناصر حسین ،عزیر ایڈوکیٹ ،فہمیدہ کنول،محمد صادق خان ،کاشف مرتضیٰ، راجہ وقاص ایڈووکیٹ، عمران طلعت،راجہ عنصر محمود ،چوہدری خرم منظور ایڈوکیٹ بھی استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بن گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں