ملک کی نامور شخصیات سردار گروپ آف کمپنیز کا حصہ بن گئیں

اسلام آباد : سابق نیول چیف ایڈمرل ریٹائرڈ عبدالعزیز مرزا سمیت ملک کی نامور شخصیات سردار گروپ آف کمپنیز کا حصہ بن گئی ہیں۔ سردار تنویر الیاس اور سردار گروپ آف کمپنیز کی جانب سے نامور شخصیات کو خوش آمدید کہا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق نیول چیف اور سعودی عرب میں پاکستان کے سابق سفیر ایڈمرل ریٹائرڈ عبدالعزیز مرزا سردار گروپ آف کمپنیز کا حصہ بن گئے ہیں۔ وائس ایڈمرل احمد تسنیم نے بھی سردار گروپ جوائن کرلیا ہے۔ ایڈمرل احمد تسنیم 1965 اور 1971 کی جنگوں میں بہادری کی داستانیں رقم کرنے پر ستارہ شجاعت بھی حاصل کرچکے ہیں۔ لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ شاہد لطیف بھی سردار گروپ آف کمپنیز کا حصہ بن گئے ہیں۔لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ زاہد لطیف اپنے جاندار کیرئیر اور گراں قدر خدمات کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔ اس سے قبل عمار گروپ کے سابق سی ای او محمد عمر بھی سینٹورس گروپ میں خدمات انجام دے چکےہیں۔ میجر جنرل ریٹائرڈ شاہد پرویز، بریگیڈر ریٹائرڑد عابد محمود، کمانڈور ریٹائرڈ محمود حیات، بریگیڈر ریٹائرڈ آفتاب کیانی، پروفیسر سجاد قمر، ڈاکٹر ریاض خان، داود خان، کرنل ریٹائرڈ عارف، ایس ایس پی ریٹائرڈ زبیر شیخ، مارکیٹنگ ہیڈ عدیل کاظمی، سابق جی ایم سرینا طلعت، باقر اور لیگل ایڈوائزر غلام ملک بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس اور پولیس سروس آف پاکستان سے رئٹائرڈ کئی نامور آفیسران آنے والے دنوں میں سردار گروپ کو جوائن کرنے جارہے ہیں۔ سردار تنویر الیاس کے اسپیشل اسٹنٹ حسن فہیم خان نے کہا ہے کہ سردار گروپ مہارت اور ساکھ بے مثال ہے، ان نامور شخصیات کی شمولیت کی وجہ سے سردار گروپ آف کمپنیز کی مہارت اور ساکھ میں مزید بہتری آئے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں