اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے جمعہ کو صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں اپنی سیاب ون 1 ویل سے تیل و گیس کا ایک اور ذخیرہ کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق بلاک او جی ڈی سی ایل اور خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ کا بالترتیب 97.5 اور 2.5 فیصد حصص کے ساتھ مشترکہ منصوبہ ہے۔ ضلع کوہاٹ میں او جی ڈی سی ایل کی یہ تیسری قابل ذکر دریافت ہے ، جہاں ابتدائی نتائج کے مطابق 1.6 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 12 بیرل یومیہ تیل کی پیداوار حاصل ہو گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments