لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف غیر قانونی اراضی منتقلی کے کیس میں نیب نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا، ماسٹر پلان تبدیلی کے باعث نقصان کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا،2004 کے لاہور ماسٹر پلان کی 2013 میں تبدیلی کے متاثرین کو شکایات کے اندراج کی ہدایت کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق ماسٹر پلان تبدیلی سے رہائشی اراضی کو زرعی اراضی پر منتقل کرنے سے عام شہریوں کا کروڑوں کا نقصان ہوا۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے پالیسی تبدیلی سے فائدہ اٹھاتے 200 ایکڑ، نواز شریف نے 100 کنال جبکہ میاں شہباز شریف نی100 کنال اپنے نام منتقل کرائی۔ نیب نے تمام متاثرین کو ڈی جی نیب کے نام پر درخواست دائر کرانے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments