اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مریم نوازبیٹیوں کی طرح عزیزہیں، وہ بڑی ہمت اور بہادری کے ساتھ نہایت مشکل حالات کا مقابلہ کررہی ہیں، نیب میں پیشی کے وقت ان پر کیا جانے والا حملہ بزدلانہ کارروائی تھی جس پر سب سے پہلے آواز اٹھائی اور مریم بیٹی سے بات بھی کی۔مولانا فضل الرحمان نے ایک صحافی کی طرف سے دیے گئے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں کہ میں نے کسی خاص وجہ سے رائیونڈ جانے سے گریز کیا، سیاسی حوالے سے
بات چیت پارٹی کے صدر شہباز شریف سے رہتی ہے، اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے وقت اس طرح کی باتوں سے اجتناب ہی کیا جائے تو اچھا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ سیاسی حوالے سے میری بات چیت پارٹی کے صدر میاں شہباز شریف سے رہتی ہے ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کے باہمی تعاون کے وقت اس طرح کے رخنے پیدا کرنے سے گریز کرنا چائیے ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ مریم کی طرف سے باضابطہ دعوت آئی نہ میں نے انکار کیا ،نہ ہی مذکورہ صحافی سے میری کوئی ملاقات یا گفتگو ہوئی۔