پاک فوج کو بدنام کرنے کی سازش میں کون کونسے صحافی ملوث نکلے، تہلکہ خیز انکشاف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرصحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ اس ملک نے بڑی بڑی باتیں کرنے والے صحافیوں کو سب سے زیادہ عزت دی،لیکن صحافیوں کو بھی دیکھا جائے، جب یہ پروفیشن میں آئے تھے اس وقت ان کے اثاثے کیا تھے اور اب کیا ہیں۔ان کے ایسے اثاثے سامنے آئیں گے کہ یہ خودبخود ایکسپوز ہو جائیں گے اور کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔بہت سارے صحافی ایسے بھی تھے جن کے پاس موٹرسائیکلیں بھی نہیں تھیں اور اب ان کی اتنی جائیداد ہے کہ گنوائی بھی نہیں جا سکتی۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ حکومت نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا،امریکا کو اڈے نہیں دئیے۔

امریکا، بھارت اور اسرائیل نے سازش بنائی کہ پاکستان کے میڈیا اور سیاستدانوں کو فوج کے خلاف استعمال کریں۔کیونکہ جس ملک کی فوج کمزور ہو جائے تو پھر وہاں دشمن آ جاتے ہیں اور اگر اس ایجنڈے کے پیچھے یہ نہ نکلے تو بے شک مجھے پکڑ لیجیئے گا۔قبل ازیں عارف حمید بھٹی نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان سے فوجی اڈے مانگے تھے لیکن وزیراعظم عمران خان ڈٹ گئے جس کے بعد انہوں نے اسرائیل سے تھریٹ کیا کہ وہ پاکستان کے حالات خراب کرنے کی کوشش کریں گے اور پاکستان کی فوج کو متنازعہ بنوائیں گے اس کے ساتھ حکومت کو بھی متنازعہ بنوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میں چیلنج کر رہا ہوں کہ امریکہ نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے افغانستان بارڈر پر بیس بھی مانگی اور ڈرون حملوں میں مدد بھی مانگی جس کے بعد عمران خان نے انہیں جواب دیا کہ میں نے تو خود ڈرون حملوں کے خلاف مارچ کیا ہوا ہے میں کیسے ڈرون حملوں کی اجازت دے سکتا ہوں ، وزیراعظم عمران خان کے ڈٹ جانے کے بعد ہی امریکہ نے پاکستان کی حکومت اور فوج کے خلاف سازش شروع کر دی ہے جس میں حکومت اور فوج کو متنازعہ بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں