لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہیگا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، بالائی سندھ، مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید مرطوب رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب،
کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔مالم جبہ 23، کاکول، چراٹ 18، تخت بائی 12، دیر 09، سیدو شریف، بالا کوٹ 05، گوجرانوالہ 17، سیالکوٹ 12، جہلم 12، منڈی بہاء الدین 09، گجرات 08، راولپنڈی 03)، کوٹلی 04 اور مظفر آباد میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گز شتہ روز سبی 47، دادو 46 اور شہید بینظیر آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔